دبئی، رمضان المبارک میں 90 خواتین سمیت 202 بھکاری گرفتار

March 30, 2024

دبئی(صباح نیوز)دبئی پولیس نے 202 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے زیادہ تر کے پاس وزٹ ویزا تھا۔ رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم کا حصہ ہے جس کے تحت 112مرد اور 90خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے 2ہفتوں میں پکڑے گئے ان افراد کو کم از کم 5ہزار جرمانہ اور 3ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکثر افراد وزٹ ویزا پر آئے ہوئے تھے تاکہ لوگوں کی رحمدلی کا فائدہ اٹھا کر فوری رقم کمائی جا سکے۔