شاہ کوٹ، آپریشن تھیٹر میں ٹک ٹاک بنانے کا واقعہ، لیڈی ڈاکٹر معطل

March 30, 2024

فائل فوٹو

وزیر صحت پنجاب نے شاہ کوٹ کے سرکاری اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ٹک ٹاک بنانے کا نوٹس لے لیا۔

سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب نے شاہ کوٹ اسپتال کی گائناکالوجسٹ ڈاکٹر شازیہ جاوید کو معطل کردیا۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سرگودھا ڈویژن رانا ریاض احمد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی 72 گھنٹے میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔