پی سی بی نے کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا

March 30, 2024

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔

پی سی بی نے اپنی ویب سائٹ پر کوچز کے لیے اشتہار دیا ہے جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ اور ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

کوچز کے امیدوار 15 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائٹ بال اور ریڈ بال کے لیے الگ الگ ہیڈ کوچز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ بال کے لیے گیری کرسٹن اور ریڈ بال کرکٹ کے لیے جیسن گلیسپی سے معاملات طے پانے کی اُمید ہے۔