• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کیلئے 2 غیرملکی کوچز سے معاملات طے ہونے کے قریب

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اور محدود اوورز (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی) کرکٹ کے لیے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز کی تقرری کے حوالے سے معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، سابق جنوبی افریقی کرکٹر گیری کرسٹن اور سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے ہونے کے قریب ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال اور جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ مل سکتی ہے۔ دونوں کوچز کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کی مصروفیات کے دوران جیسن گلیسپی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں، گیری کرسٹن سے ان کی مستقبل کی کمٹ منٹس کے معاملے پر بات ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق غیرملکی کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے جبکہ کوچز سے کے ساتھ دیگر ملکی کوچز کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کپتان اور کوچز کا معاملہ زیر بحث آیا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں اس حوالے سے فیصلے کا امکان ہے جس کا بعد میں باقاعدہ اعلان ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید