پی پی پی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ کی آصفہ بھٹو زرداری کو مبارکباد

March 30, 2024

جنگ فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کے صدر شاہد مجید ایڈووکیٹ نے عکسِ بےنظیر آصف بھٹو بی بی آصفہ بھٹو زرداری کو بلامقابلا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کردی۔

انہوں نےنوابشاہ کے حلقےاین اے 207 سے آصفہ بھٹو زرداری کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اپنی شہید والدہ محترمہ کی آواز بنیں گی۔

انہوں نے آصفہ بھٹو کی کامیابی کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں خواتین کی حقوق کے لیے نیشنل اسمبلی میں تاریخ ساز قوانین پاس کرائے تھے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو عزت و احترام کی نگاہ کے ساتھ ساتھ انہیں دین و اسلامی شریعت کے عین مطابق سیاست میں بھی برابری کے حقوق دلانے کی کوشش کی ہے۔

شاہد مجید ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کا رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا پاکستانی خواتین کی حقوق کے لیے جدوجہد کی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔