پنجاب اسمبلی نے ضمنی بجٹ منظور کر لیا

March 30, 2024

فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی نے 617 ارب روپے سے زائد کا ضمنی بجٹ منظور کر لیا۔

ضمنی بجٹ کے تمام مطالبات زر منظور اور اپوزیشن کی تحاریک مسترد کر دی گئیں۔

بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا۔

بجٹ منظوری کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔