سب کو پتا ہے فیصل واوڈا کو کون سپورٹ کررہا ہے، ندیم افضل چن

April 01, 2024

ندیم افضل چن: فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے فیصل واوڈا کو سپورٹ کرنے کے سوال سے متعلق جواب دیتے ہوئے کہا کہ سب کو پتا ہے فیصل واوڈا کو کون سپورٹ کررہا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ہماری اپنے ایم پی ایز اور اتحادی جماعتوں سے میٹنگز ہوئی ہیں، پیپلز پارٹی خواتین، ٹیکنوکریٹ اور اقلیتوں کی نشست پر ن لیگ کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔

ندیم چن نے کہا کہ ہم اپنی امیدوار فائزہ ملک کو دستبردار کر رہے ہیں، ہم حکومت کا حصہ نہیں، ن لیگ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔