نظام درست کرنے سے ہی کام چلے گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

April 02, 2024

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ججز تقرری کا اختیار ایگزیکٹو کے پاس ہے تو جوڈیشل انکوائری کا اختیار بھی ہے۔

پنجاب اسمبلی لاہور کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اگر بات کھلتی ہے تو دور تک جائے گی، تاریخی غلطیوں کو درست کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی واقعہ کو بنیاد بناکر تاریخ درست کرنے چلیں گے تو بات نہیں بنے گی، نظام درست کرنے سے ہی کام چلے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ ججز کی بنیادی ڈھانچے کی بات ہے ان کے کنٹریکٹ کی تشریح کرنے ضرورت ہے۔

ملک محمد احمد نے یہ بھی کہا کہ اگر بات کھلتی ہے تو ماضی کے فیصلوں میں ایسا عنصر موجود ہے کہ بات دور جائے گی۔ ججز نے خط لکھ دیا، کورٹ کیا ان الزامات کے جواب میں شہادتیں حاصل کریں گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے کیس میں لکھا عدالت سے غلطی ہوگئی، نظام درست کرنے سے ہی کام چلے گا۔