کوہلو، جندران کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی

April 03, 2024

فائل فوٹو

بلوچستان میں کوہلو کے علاقے جندران کے جنگلات میں لگی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق آگ 15 کلومیٹر تک کے پہاڑی علاقے میں پھیل چکی ہے، 220 اہلکار اور افسران آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جدید آلات نہ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے آگ پر قابو پانے کا بیان جاری کردیا۔

انہوں نے کہا کہ آگ 6 گھنٹے بعد بجھادی گئی، جندران کے جنگلات میں ایک ماہ کے دوران تیسری مرتبہ آگ لگی ہے۔