حکومت عوام کو سستا آٹا دینے کیلئے کسانوں کو سبسڈی دے: لیاقت بلوچ

April 07, 2024

جماعتٍ اسلامی پاکستان کے رہنماء لیاقت بلوچ ـــ فائل فوٹو

جماعتِ اسلامی پاکستان کے رہنماء لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کو سستا آٹا دینے کے لیے کسانوں کو سبسڈی دے۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گندم کی قیمت میں اضافہ نہ کر کے حکومت نے کسانوں کی کمر توڑ دی۔

اُنہوں نے کہا کہ پورے ملک میں گندم کی ایک قیمت کا نہ ہونا بھی کسانوں کے ساتھ ظلم ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ کھاد، زرعی ادویات، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا جس کے بعد کسانوں کا گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ جائز ہے۔