خواتین نے شاپنگ کے بعد پارلرز کا رخ کرلیا

April 09, 2024


گوجرانوالہ میں خواتین نے عید کی شاپنگ کے بعد مختلف پارلرز کا رخ کر لیا۔

عید کی شاپنگ مکمل ہوئی تو گوجرانوالہ کی خواتین بیوٹی سیلون پہنچ گئیں، کوئی اپنے نیل کا ڈیزائن بنوا رہی ہیں تو کسی کو پیڈی کیور اور مینی کیور کروانا ہے تو کوئی اپنے بالوں کو کلر کروا رہی ہیں۔

میک اپ آرٹسٹوں کی بھی ان دنوں خوب چاندی ہے نیل اور مہندی لگانے کے ساتھ پیڈی کیور اور مینی کیور کے 7 سے 10 ہزار چارج کررہی ہیں۔

بیوٹی سیلون میں لڑکیاں خوبصورت نظر آنے کےلیے گھنٹوں اپنی باری کا انتظار کرتی ہیں۔

پارلرز پر موجود خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی تو ہے لیکن عید پر سجنا سورنا بھی بہت ضروری ہے۔