• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آج بہت مشکل سے بچے‘، شہناز گل کی خوفناک فضائی سفر کی سے متعلق ویڈیو وائرل

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

’بگ باس‘ فیم اور بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل کو دورانِ سفر ایک شدید اور خوفناک ہوائی حادثے کا خدشہ درپیش آیا، جب ان کا طیارہ ہوا میں برے طریقے سے ڈگمگانے لگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شہناز گل جب ہوائی جہاز میں سفر کر رہی تھیں تو اچانک خراب موسم کے باعث جہاز شدید جھٹکے کھانے لگا، جس سے پرواز میں موجود تمام مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہناز گل گھبراہٹ کے عالم میں اپنی سیٹ پر بیٹھی ہیں اور خوفزدہ ہو کر بول رہی ہیں، ’آج ہم بہت مشکل سے بچے ہیں‘۔ ان کے چہرے سے واضح پریشانی جھلک رہی تھی۔

ویڈیو کے انٹرنیٹ پر سامنے آتے ہی شہناز کے مداحوں نے ان کی خیر و عافیت کی دعائیں کیں اور ان کے محفوظ رہنے پر شکر ادا کیا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید