ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان

April 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے طلباء کے وسیع تر مفاد میں سائنس، کامرس، آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس کے امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (ٹوٹل پیپرز) کے پرائیویٹ امیدوار وں کیلئے بروز پیر 15 اپریل سے 29اپریل 2024ء تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے IBCCاور BOGکے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق امیدوار چار سال امپروومنٹ آف ڈویژن کے چانس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔