رمضان المبارک، کے الیکٹرک نے رات کے اوقات میں سہولت کیمپس لگائے

April 10, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کے الیکٹرک کی جانب سے رمضان المبارک میں شہر کے مختلف مقامات پر رات کے اوقات میں سہولت کیمپس کا انعقاد کیا گیا کے۔ الیکٹرک نے صارفین کی سہولت کے لیے ماہِ رمضان المبارک میں ٹیپو سلطان، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، کلفٹن، سرجانی، گلستان جوہر، نیوکراچی، ملیر، صدر، ناظم آباد، شاہ فیصل، نارتھ ناظم آباد، ایف بی ایریا، گڈاپ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور بن قاسم سمیت مختلف علاقوں میں 40 سے زائد سہولت کیمپس کا انعقاد کیا جن میں خواتین کی بڑی تعداد سمیت ہزاروں صارفین نے ان کیمپوں کا رخ کیا، جہاں 3000سے زائد صارفین نے موقع پر ہی فراہم کردہ سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئےبلوں کی ادائیگاں کیں اور ساتھ نئے کنکشن کی درخواستیں بھی جمع کروائیں ترجمان کے۔ الیکٹرک نے علاقہ معززین اور منتخب نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ بجلی کے بلوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے کے۔ الیکٹرک کے ساتھ مل کر کام کریں، تاکہ بلوں کی ادائیگی کے رجحان میں بہتری آسکے۔