قلندریہ چوک سے انڈا موڑ تک اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل

April 10, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبداللہ کالج سے انڈا موڑ تک کلک کے تعاون سے تعمیر ہونے والی شاہراہ نور جہاں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش اور دیگر وجوہات کی وجہ سے کئی مقامات پر بیٹھ گئی ہے۔ عوامی شکایت پر یو سی چیئرمین (فاروق اعظم) فرحان سہیل نے کل حکام سے اس معاملے پر بات کی جس پر حکام نے اسکی فوری مرمت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دریں اثناء کے ایم سی کی جانب سے مذکورہ شاہراہ پر قلندریہ چوک سے انڈہ موڑ تک اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ یو سی چیئرمین نے اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے کام کی نگرانی کی۔ اس موقع پر کونسلر منیب وسیم انصاری اور کے ایم سی کے متعلق افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔ اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر شہریوں نے یو سی چیئرمین اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔