عید پر یتیموں اور ناداروں کیساتھ صلہ رحمی کا مظاہرہ کریں، ضیاء عباس

April 10, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عید پر ضرورت مندوں، محتاجوں، یتیموں اور ناداروں کے ساتھ صلہ رحمی کا مظاہرہ کریں،ملک میں دہشت گردی کے پیش نظر نماز عید کے اجتماعات اور تفریحی مقامات پر سیکورٹی میں اضافہ کیا جائے، شہریوں کو بھی اس حوالے سے احتیاط سے کام لینا ہوگا، ملک اس وقت جس قسم کےمالی بحران اور بھارتی دہشت گردی سے دوچار ہے اس میں ہمیں اتحاد اور نظم وضبط کا زیادہ مظاہرہ کرنا ہوگا،مالی مسائل کی وجہ سے عید الفطر پرنادار طبقے کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس میں حکومت اور مخیر حضرات کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا،موجودہ حکومت کو ایسی معاشی پالیسی بنانا ہوگی تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوسکیں، اگلی عید پر ملک میں خوش حالی ہو،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے روزوں اور عبادات الٰہی سے ہماری زندگی میں صبر، قناعت اور دوسروں کے احساس کا جو جذبہ پیدا ہوا ہے، عیدالفطر اس کے عملی اظہار کا بھی ایک موقع ہے۔