کمشنر کراچی کا تبادلہ، حسن نقوی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

April 10, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے کمشنر کراچی اور گریڈ 20 کے آفیسرسلیم راجپوت کو تبدیل انھیں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تعینات کردیا ہے اور پوسٹنگ کے منتظر گریڈ21 کے سید حسن نقوی کوکمشنرکراچی تعینات کر دیا ہے ، سید حسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے ،چیف سیکریٹری کی جانب سے جاری نوٹی فیکشن کے مطابق تقرری کے منتظر آصف اکرام سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ہے ، اور یہاں سے ابوبکر احمد کا تبادلہ کر کے انھیں ڈائریکٹر جنرل سندھ لوکل گورنمنٹ کمیشن تعینات کر دیا گیا ہے ، پوسٹنگ کے منتظر گریڈ 20 کے آفیسرراجہ خرم شہزاد کو سیکریٹری انویسٹمنٹ بورڈتعینات کر دیا گیا ہے اور یہاں سے محمدمریدراہموں کو تبدیل کر کے رکن صوبائی الیکشن اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے ، جبکہ حفیظ اللہ عباسی کوسیکریٹری لیبر اورہیومن ریسورس تعینات کر دیا گیا ہے۔