حنا پرویز بٹ کی عمرہ ادائیگی کے بعد ’مندی‘ کھاتے ویڈیو وائرل

April 10, 2024

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستانی معروف خاتون سیاستدان، مسلم لیگ ن کی ایم این اے حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

یاد رہے کہ رمضان کی 27ویں شب، لیلۃ القدر کے موقع پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی کابینہ کے کچھ ارکان سمیت عمرہ ادا کیا تھا۔

حنا پرویز بٹ بھی آج کل عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے دورے پر موجود ہیں۔


سوشل میڈیا پر متحرک حنا پرویز بٹ نے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سے متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں دونوں حرم شریف میں مکمل پردے میں دیکھا جا سکتا ہے۔


حنا پرویز نے کچھ گھنٹے قبل اپنے ہوٹل کے کمرے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ایک بڑے سے تھال میں عربیوں کی خصوصی اور روایتی غذا ’مندی‘ کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


حنا پرویز بٹ نے اس ویڈیو کے کیپشن میں اپنے فالوورز سے مندی کھانے سے متعلق سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ایک اچھے کے عمرے کے بعد آپ کو اس کی (مندی) کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔‘


ویڈیو میں سنی جانے والی مختلف آوازوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حنا پرویز بٹ نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔