فرانس: نمازِ عید میں امت مسلمہ کی سربلندی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

April 10, 2024

اسکرین گریب

فرانس بھر کی مختلف مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے اجتماعات کا بھر پور اہتمام کیا گیا اورامت مسلمہ کی سربلندی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

سفیر پاکستان عاصم افتخار آحمد نے پاک فرانس بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال کے ہمراہ گھلے میدان میں نماز عید ادا کی۔

ایک ہی دن عید منائے جانے کے سبب مساجد میں نمازیوں کی غیر معمولی تعداد میں اضافے کے باعث نماز عید کی کئی بار جماعتیں ادا کی گئیں۔

نماز عید کے اجتماعات میں امت مسلمہ کی سربلندی اور کشمیر و فلسطین کی عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

ادارہ منہاج القران لاکورنیو میں نماز عید کی 6 جماعتیں ادا کی گئیں۔ جہاں پاکستانیوں کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کی بڑی تعداد نماز عید ادا کی ہے۔

نماز عید کے موقع پر مقامی سیاسی راہنما مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود اور لوگوں سے بغلگیر ہوکر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے نظر آئے۔