فریال مخدوم کا عید کی خوشی میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی

April 10, 2024

--- تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے عید کے موقع پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عید منانے والوں کو مبارک باد پیش کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میک اپ برانڈ کی مالک و سوشل میڈیا انفلوینسر فریال مخدوم نے مختلف انسٹااسٹویز شیئر کی ہیں۔

انہوں نے امام علیؓ کا قول اپنی انسٹااسٹوری میں شیئر کیا جس کے مطابق انسان کو اپنی نیت کا صاف رکھنی چاہئے کیونکہ اس کا ہر عمل نیت سے کی بنیاد پر جانجا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے عید کی مبارک باد بھی پیش کی اور اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں سے بھی اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں نے اپنی انسٹااسٹوری میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، وہ راستہ جو آپﷺ کا راستہ ہے، جو راستہ امامؓ کا ہے، وہ راستہ تو بی بی فاطمۃ الزہراؓ کا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ اپنے پیاروں کو ہی منتخب کرتا ہے اپنے خاص مقصد کے لیے، وہ ہمیں بھی منتخب کرلے۔ عید مبارک۔

فریال مخدوم نے عید کی خوشیوں میں مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کو بھی یاد رکھنے کی درخواست کی اور لکھا کہ ہمارے فلسطینی بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعا، ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

اس کے علاوہ انہوں نے انسٹاپوسٹ میں مختصر ویڈیو بھی شیئر کی اور نیک خواہشات کے ساتھ مداحوں اور فالوورز کو اپنی اور اپنی بیٹی کی چاند رات کی تیاریاں بھی دکھائی۔