رمضان میں کتنے فیصد پاکستانیوں کا وزن کم ہوا؟

April 11, 2024

ـــ فائل فوٹو

نصف سے زیادہ پاکستانیوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے رمضان المبارک کے دوران اپنا وزن کم کیا ہے۔

گیلپ پاکستان کے18 سے 25 مارچ کے درمیان منعقد ہونے والے سروے میں ملک بھر سے 1 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اس سروے کے مطابق 56 فیصد پاکستانیوں کا وزن رمضان المبارک میں روزے رکھنےکی وجہ سے مثبت طور پر کم ہوا ہے، 35 فیصد کے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑا، 7 فیصد افراد نے روزے کے باوجود وزن بڑھنے کی شکایت کی جبکہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

گیلپ پاکستان سروے کے مطابق وزن میں کمی کی اطلاع 30 سے ​​50 سال کی عمر کے لوگوں نے سب سے زیادہ دی جس سے یہ تناسب 58 فیصد بنتا ہے۔

اس سروے میں شامل 53 فیصد سے زیادہ 30 سال سے کم عمر جبکہ 52 فیصد 50 سال سے زائد افراد کا وزن کم ہوا۔