کراچی: رولر کوسٹر سے گرنے والا بچہ دورانِ رائیڈ بیلٹ کھول کر کھڑا تھا، ویڈیو سامنے آ گئی

April 12, 2024


عید الفطر کے دوسرے روز کراچی کے سفاری پارک میں رولر کوسٹر سے بچے کے گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر سفاری پارک امجد زیدی کا کہنا ہے کہ بچہ رائیڈ کے دوران بیلٹ کھول کر کھڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے بچے کو منع کیا لیکن وہ نہ مانا اور اس نےبیلٹ نہیں باندھی۔

مذکورہ ویڈیو میں بچے کو رولر کوسٹرمیں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، رولر کوسٹر کے دوسرے راؤنڈ میں بچہ جھولے سے گرا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، بچے نے ایس او پیز فالو نہیں کیے تھے۔