اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے ساؤتھ افریقا روانہ

April 12, 2024


اولمپیئن جیو لین تھرور ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میرا ری ہیب مکمل ہو چکا ہے، میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، اولمپکس نزدیک ہیں اس کے لیے محنت کر رہا ہوں۔

اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے ساؤتھ افریقا روانہ ہو گئے۔

ایئرپورٹ پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میںارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میں ساؤتھ افریقا میں پانچ ہفتے کی ٹریننگ کروں گا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ میرے گھٹنے کی انجری تھی اور میں نے سرجری کرائی، میں نے دو ماہ پاکستان میں ٹریننگ کی میرے لیے مزید دعا کریں۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سپورٹ کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا تعاون پر شکریہ ادا کرتا ہوں، سلمان اقبال نے بہت اچھی کوچنگ کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان اور عید کی خوشیاں سب کو مبارک ہوں۔