اے ایس ایف افسر کی بچی سے نارواسلوک کی ویڈیو وائرل

April 12, 2024


کراچی میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے افسر کی بچی سے نارواسلوک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر افسر نے کم سن بچی کو بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینک دیا۔

ایئرپورٹ سیکیورٹی افسر نے بیرون ملک سے پرواز کی آمد کے موقع پر بچی کے اپنے والد کی طرف بھاگنے کے دوران افسر نے بچی کی بالوں سے پکڑ کر فرش پر پھینکا۔

ویڈیو میں بچی کو والد کے پاس بھاگ کر جاتے اور اس موقع پر اے ایس ایف اہلکار کو بچی کو بالوں سے پکڑ کر گراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں بچی کو والد سے روتے ہوئے ملاقات کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

اے ایس ایف حکام نے اس واقعے پر وضاحت دی کہ پرانا واقعہ ہے اور یہ اے ایس ایف افسر کا انفرادی عمل ہے۔

حکام کے مطابق اے ایس ایف افسر کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی، بطور ادارہ اس قسم کے عمل کی کسی صورت اجازت نہیں دیتے۔