مہنگی بجلی کا حل صنعتوں کی سولر پر منتقلی ہے، شافع حسین

April 12, 2024

وزیر صنعت پنجاب شافع حسین نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو میں شافع حسین نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معشیت پر برا اثر پڑا، مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ضروری ہے حکومت مدت پوری کرے، کوشش ہے کہ پاکستان میں سولر پینل فیکٹریاں لگائی جائیں۔

وزیر صنعت پنجاب نے مزید کہا کہ ٹیوٹا کے برے حالات ہیں جنہیں درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، لاہور کے 3 ٹیوٹا کالج کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کریں گے۔

شافع حسین نے یہ بھی کہا کہ خاندان کی مضبوطی اسی میں ہے کہ انا کے بجائے اکٹھے ہوجائیں۔