سندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، نثار کھوڑو

April 12, 2024

فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا ہے کہسندھ میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت میں دیہی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بگڑی ہوئی تھی۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی پولیس کی ایڈمنسٹریشن میں تبدیلیاں کی ہیں۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ بلاول بھٹو کے عوامی معاشی معاہدہ کے وعدے پر کام جاری ہے۔