اسرائیل کے وحشیانہ حملے، غزہ میں 24 گھنٹے میں 89 افراد شہید

April 12, 2024

عید الفطر پر بھی اہل غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، 24 گھنٹے کے دوران 89 افراد شہید اور 45 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 33 ہزار 634 افراد شہید اور 76 ہزار 214 فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ غذائی قلت سے بچوں سمیت 28 افراد شہید ہو چکے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید جبکہ 600 سے زائد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نےاب تک 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 126 ایمبولینسیں تباہ ہوئیں۔