نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور انکے صاحبزادوں، پوتے، پوتیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق حافظ نعیم نے اسماعیل ہنیہ کی ثابت قدمی اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے اہلِ غزہ کےلیے کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔