پی او اے کا وفد احسن اقبال سے ملے گا

April 13, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائوتھ ایشین گیمز کے انعقاد کے حوالے سے پی او اے کا وفد اگلے ہفتے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال سے ملاقات کرے گا، جس میں انہیں تیاریوں اور دیگر اخراجات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، سائوتھ ایشن گیمز کے انعقاد کے بارے میں پی او اے کے وفد نے پچھلے دنوں وزارت کے سینئرحکام کے ساتھ ملاقات کی تھی ۔پی او اے نے گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے ان کا پلان بھی عید کے بعد طلب کرلیا ہے ۔پاکستان کو اگلے سال مارچ میں ان مقابلوں کی میزبانی کرنی ہے، تاہم پی او اے کے حکام اسے آئندہ برس اکتوبرنومبر تک بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔