پاکستان نے عالمی بانڈ کی ادائیگی وقت پر کردی

April 13, 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عالمی بانڈ کی ادائیگی وقت پر کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان نے 12 اپریل کو معیاد پوری کرنے والے ایک ارب ڈالر بانڈ کی ادائیگی کردی۔

ایک ارب ڈالر کی کامیاب ادائیگی میں قرض کا اصل اور سود شامل تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستانی بانڈ ہولڈرز کو1 ارب ڈالر ادائیگی ایجنٹ بینک کے ذریعے کی گئی ہے۔