منظم ٹریفک بہترین صفات رکھنے والے معاشرے کی عکاسی ہے، بہرام خان مندوخیل

April 14, 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ٹریفک محمد بہرام خان مندوخیل نے کہا ہے کہ منظم ٹریفک ڈسپلن اور بہترین صفات رکھنے والے معاشرے کی عکاسی ہےٹریفک افسران اور اہلکار ا پولیس کے ایمبیسڈرز ہیں اگر ان کے روابط عوام کے ساتھ اچھے ہوں گے اور اپنے فرائض منصبی خوش اخلاقی سے انجام دیں گے تو اس سے معاشرے میں پولیس کا مثبت امیج اجاگر ہوگا ۔انہوں نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ٹریفک اہلکاروں کی موجودگی میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنا ناقابل برداشت ہے کیونکہ اس سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے ٹریفک پولیس کے اہلکارز محکمے کے وقار کی بلندی‘ شہریوں کی خدمت اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت چوکس رہیں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،حادثات کی روک تھام کیلئے کم عمر بچوں کو شاہراہ عام پر ڈرائیونگ سے روکیں اورایسے بچوں کے والدین کو بھی تنبیہ کریں کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ہر گز گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے نہ دیں۔