پی پی بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کرن بلوچ

July 26, 2024

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ کرن بلوچ نےکہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کے پاس ہےاور یہاں کے عوام کو حقوق پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہی مل رہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی روز اول سے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور یہی ہماری سیاست کی بنیاد ہے نوجوانوں کوروزگار، تعلیم ، صحت کی بہترین سہولیات اور دیگر مشکلات سے نجات دلانا پیپلزپا رٹی کا منشور ہے ، عوام جانتے ہیںکہ روزگار اور تعلیم کے مواقع فراہم کرنےکاکام پیپلز پارٹی ہی کر سکتی ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بلوچستان کی تعمیر وترقی اور یہاں کے عوام کو حقوق دینے کیلئے بے حد سنجیدہ ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پارٹی کے منشور کو عملی جامہ پہناتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا پیپلزپارٹی جیسی ملک گیر جماعت کے پلیٹ فارم پرمنظم ہونا خوش آئندہےجس سے بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی اور دیرینہ مسائل ومشکلات کا حل ممکن ہوسکے گا کیونکہ ملک گیر پارٹی ہی بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے۔