کراچی: موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے پرس چھینتے ہوئے خاتون کو گرا دیا، ویڈیو آ گئی

April 14, 2024

کراچی کے علاقے گلبہار میں خاتون سے ڈاکو کی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے پہلے گلی کے دو چکر لگائے، جیسے ہی خاتون گھر کے قریب پہنچی تو ڈاکو نے بیگ چھین لیا۔

ڈاکو کے بیگ چھیننے کے دوران خاتون سر کے بل زمین پر گر گئیں، گلی میں موجود لوگوں نے ان کو اٹھا کر اسپتال منتقل کیا۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرلذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔