فیصل آباد: عثمان ٹاؤن میں شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

April 14, 2024

فائل فوٹو

فیصل آباد کے علاقے عثمان ٹاؤن میں شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق شہری کھمبے پر مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کےلیے چڑھا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کرین کی مدد سے شہری کو کھمبے سے اتارنے کےلیے آپریشن کیا گیا۔

حکام کے مطابق شہری کو کرین کی مدد سے اتارنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا ہے، محمد افضل نامی شخص کے گلے پر تیز دھار آلے کے زخم بھی تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ لواحقین کے مطابق محمد افضل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔