پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے کریک ڈاؤن، اتائیوں کے 556 اڈے سیل

April 14, 2024

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ماہ کے دوران صوبے کے 33 اضلاع میں اتائیوں پر کریک ڈاؤن کیا۔

لاہور سے کمیشن کے ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع میں اتائیوں کے 556 اڈے سربمہر کیے گئے۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ 49 اتائیت کے اڈے ضلع لاہور میں سیل کیے گئے۔

ترجمان پی ایچ سی کے مطابق راولپنڈی میں 44، فیصل آباد 44، گجرانوالہ میں 32، سرگودھا میں بھی 32، لیہ میں 27 جبکہ اوکاڑہ اور ساہیوال میں 25 ،25 اتائیوں کے اڈے سیل کیےگئے۔