ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کا بارباڈوس میں ٹور مکمل، لیجنڈ کرکٹرز شریک

April 15, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی نے ویسٹ انڈیز میں بارباڈوس کا ٹورمکمل کرلیا ۔ بارباڈوس کے لیجنڈ اور نوجوان کرکٹرزکی تقریب میں شرکت کی۔ویسٹ انڈین اسٹار کارلوس بریتھ ویٹ توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ٹرافی ٹور کی تقریب کا انعقاد کنگزنگٹن اوول میں کیا گیا۔ ٹرافی ٹور کے سلسلے کی ایک تقریب بارباڈوس میں امریکی سفارت خانے میں منعقد ہوئی۔ بارباڈوس اور ایسٹرن کیریبین میں امریکی سفیرراجر نیہس نے کارلوس بریتھ ویٹ سے بیٹنگ ٹپس لیں۔ کارلوس بریتھ ویٹ نے اس بیٹ کے ساتھ 2016 کے کول کتہ فائنل میں بیٹنگ کی جس میں چار چھکے لگاکر ویسٹ انڈیز کو عالمی چیمپئن بننے میں مدد کی تھی ۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے امریکہ اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو گا۔