کرکٹر امام الحق کے گھر دعوت عید کا اہتمام

April 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کے گھر عید پر پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے شرکت کی۔بابر اعظم کے کزنز اور بھائی بھی امام الحق کے گھر ہونے والی دعوت میں شریک ہوئے۔امام الحق نے دعوت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں ۔