ایرانی حملوں سے کھلبلی، اسرائیلی شہری خوراک ذخیرہ کرنے لگے

April 15, 2024

تل ابیب (این این آئی)ایران کی طرف سے ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اسرائیل میں کھلبلی مچ گئی ہے اور لوگوں نے شدید بدحواسی کے عالم میں ضروری اشیا کو ذخیرہ کرنا شروع کردیا ، بیشتر دکان داروں نے ہفتے کی شب رات گئے تک دکانیں کھلی رکھیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مقدار میں خوراک اور پانی وغیرہ خرید سکیں۔ مقبوضہ بیت المقدس کے شہریوں نے ایرانی حملوں سے بچاؤ کیلئے خصوصی تیاریاں شروع کردیں جبکہ سکول بھی بند کردیے گئے ہیں۔