مسلم حکمران فلسطینیوں کی مدد کیلئے ایمانی غیرت کا ثبوت دیں،مظہر سعید کاظمی

April 15, 2024

ملتان ( سٹاف رپورٹر) علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کے عرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مظہر سعید کاظمی نے مسلمان حکمرانوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کی آزادی اور غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی عملی مدد کرکے ایمانی غیرت وحمیت کا ثبوت دیں ، حامد سعید کاظمی نے کہا کہ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی اقدامات کریں ۔ صاحبزادہ سید محمود الحق شاہ،جامعہ نظامیہ لاہور کے شیخ الحدیث مفتی عبدالستار سعیدی، صاحبزادہ حمد ارشد شاہ نقیبی،صاحبزادہ محمد مظہر شاہ نقیبی، مفتی محمد قاسم فیضی، صاحبزادہ سید جاوید سعید کاظمی،صاحبزادہ ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی،صاحبزادہ سید احسن سعید کاظمی،مفتی غلام مصطفی رضوی،آستانہ عالیہ قادریہ جلال پور پیروالا کے سجادہ نشین میاں حسین احمد قادری،میاں شعیب حسن قادری،سید محمد احد سعید کاظمی،سید روح القدس کاظمی،جماعت اہل سنت سندھ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد اکرم سعیدی،مفتی محمد شریف سعیدی اشرفی،مفتی محمد زمان سعیدی رضوی،قاری محمد سلیم اشرف قادری،پروفیسر احسان احمد قادری،مولانا سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، صاحبزادہ احمد رضا گیلانی،مفتی منور حسین سعیدی، صاحبزادہ احمد رضا سعیدی،محمد اطہر سعیدی،قاری خادم حسین سعیدی،قاری مطیع الرسول قادری اور مولانا غلام فرید اظہری نے بھی خطاب کیا جبکہ حمید نواز عاصم برادران،قاری محمد سعید نقشبندی،شوکت حسین سعیدی،محمد امین ساجد سعیدی،قاری محمد سلمان عمر سعیدی نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔