انسداد ڈینگی سرویلنس میں تیزی اور ہفتہ آگاہی منانے کا حکم

April 16, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) موسم کی تبدیلی کو مدنظر رکھتےکمشنر مریم خان نے انسداد ڈینگی سرویلنس میں تیزی لانے کا حکم دے دیا۔انہوں نے ڈویژن میں ہفتہ آگاہی انسداد ڈینگی مہم منانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں زیرو پیریڈ، آگاہی واک، سیمینار، بھرپور صفائی کروائی جائے۔حالیہ بارشوں کے پیش نظر ہاٹ سپاٹ کی سرویلنس، مثبت سائٹس پر فوری کیس ریسپا نس کیا جائے۔ شہری اپنے ارد گرد کا ماحول صاف اور خشک رکھیں۔ہر شہری کا مثبت کردار اور تعاون ڈینگی کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے ۔انہوں نے محکمہ صحت کو احکامات دیئے کہ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کمرشل عمارات کو سربمہر، متعلقہ افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ صوبے کو ڈینگی سے پاک کرنا حکومت پنجاب کا عزم ہے۔تمام محکمے باہمی رابطہ کے ساتھ بھرپور انسداد ڈینگی مہم چلائیں۔ادارے، دفاتر میں ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں سربراہ کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر رضوان قدیر ،ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی،سی او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل موجود تھے جبکہ فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی مہم ڈاکٹر عطا الرحمن کی تفصیلی بریفنگ دی اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، افسران ویڈیو لنک پر موجود تھے ۔