بھتہ نہ دینے پر ہوٹل مالک اور ملازمیں پر تشدد،ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

April 16, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے بھتہ نہ دینے پر ہوٹل مالک اور ملازمیں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ بی زیڈ پولیس کو تاجر توحید نے درخواست دی کہ عید کے دوسرے دن طارق آباد میں اپنے ہوٹلپر موجود تھا ملزم سلام لنگڑا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل پر آیا اسلحے کے زور پر بھتہ مانگا اور انکار پر مجھے میرے والد اور ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا اور توڑ پھوڑ کی ایک لاکھ سے زائد مالیت کا نقصان کیا اور 45 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔