سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی، مارک چیپمین

April 16, 2024

فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین نے کہا ہے کہ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی کمی ضرور محسوس ہوگی۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اچھی سیریز ہوگی۔

مارک چیپمین نے کہا کہ ہر کھلاڑی کا اپنے ملک ک لیے کھیلنا فخر کی بات ہوتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے چند نئے کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمنس دی۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ٹیم ہے، اپنی کنڈیشنر میں خطرناک ٹیم ہے۔

محمد عامر کے بارے میں بات کرتے ہوئے مارک چیپمین نے کہا کہ محمد عامر کوالٹی بولر ہیں، فاسٹ بولنگ کا ٹیلنٹ پاکستان کے پاس ہمیشہ ہوتا ہے۔