• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز: پنڈی میں بارش کے باعث قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن راولپنڈی میں بارش کے سبب منسوخ کر دیا گیا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پریکٹس سیشن شام 7 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول تھا جسے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے پیر کو بھی آرام کیا، بلیک کیپس کی ٹیم مینجمنٹ نے ہوٹل میں میٹنگ کی جس میں پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے حوالے سے حکمت عملی بنائی گئی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 18، 20 اور 21 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز ہوں گے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے راولپنڈی اسلام آباد میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید