ویڈیو: دبئی میں موسلادھار بارش، عمارتیں دکھائی دینا بھی بند

April 16, 2024

دبئی میں بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، دبئی کی مرکزی شیخ زاید شاہراہ پر بھی بد ترین ٹریفک جام ہوگیا۔

آج ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران دوپہر میں بھی اندھیرا چھا گیا، ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ نے بھی محفوظ کرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے دوران شیخ زاید روڈ کے ایک جانب کی عمارت سے دوسری جانب سے عمارت نظر آنا تقریباً ختم ہوگئی تھی۔

بارش کے باعث اس شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام ہوا جو کوئی گھنٹوں بعد بھی نہ کھل سکا۔

واضح رہے کہ شیخ زاید روڈ براستہ دبئی شارجہ اور ابوظبی کو ملاتی ہے۔