مشیر خزانہ کے پی کا سعودی سرمایہ کاروں کے دورے پر ردعمل

April 17, 2024

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے سعودی سرمایہ کاروں کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پاکستان انویسٹمنٹ ڈے دنیا کے فنانشل حب میں کرنا چاہیے۔

ایک بیان میںمزمل اسلم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے روڈ شوز کا انعقاد کرنا چاہیے، دنیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹ میں پبلک لمیٹڈ کمپنیز کے جی ڈی آر کرنے چاہئیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مثال پاکستان کا بانڈ ہے جس کی قدر 100 فیصد چند ماہ میں بڑھی، عالمی نجی اداروں نے سرمایہ کاری کی، ایسے اقدامات سے ملک ترقی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹو جی سرمایہ کاری طویل اور بہت رعایت دینی پڑتی ہے، نجکاری پر بھی توجہ دیں، ماضی قریب میں بھارت کی نجی کمپنیز نے سب کیا ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاق کے علاوہ صوبوں کو اب سرمایہ کاری لانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔