عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا

April 17, 2024

--- فائل فوٹو

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا جیل ٹرائل چیلنج کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون اور رولز کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا، درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے۔

انہوں نے اپنی درخواست میں عدالت سے اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔

عمر سرفراز پر جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے، تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے۔