وزیر اعظم شہباز شریف سے شنگھائی الیکٹرک گروپ کے وفد کی ملاقات

April 17, 2024


وزیراعظم شہباز شریف سے شنگھائی الیکٹرک گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں چیئرمین شنگھائی الیکٹرک گروپ وُو لی نے وفد کی قیادت کی۔

وزیر اعظم کو پاکستان میں شنگھائی الیکٹرک کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا چین کیساتھ دوستانہ تعلقات اور معاشی اشتراک کے مزید فروغ کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سمندروں سے گہری اور ہمالیہ سے بلند ہے۔ یہاں کام کرنے والے چینی مہمانوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیاں کول پاور پلانٹس اور کوئلے کی کان کنی میں مزید سرمایہ کاری کریں۔ موجودہ منصوبوں کی وسعت کیلیے چینی سرمایہ کاروں کو تمام سہولتیں دیں گے۔

وفد نے وزیراعظم کو مختلف منصوبوں کی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ بھی دی۔