نوشکی فائرنگ کا زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا

April 17, 2024

فوٹو: اسکرین گریب

نوشکی میں فائرنگ سے زخمی نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا، نوشکی فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

نوشکی واقعے میں 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے، پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے، حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی، گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جیو فینسنگ سمیت جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ نوشکی قومی شاہراہ پر ہفتے کے روز بس سے اتار کر 12 مسافروں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔