ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے اہم شعبوں میں مثبت اصلاحات جاری ہیں، وزیر خزانہ

April 17, 2024

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکسیشن، توانائی اور نجکاری کے اہم شعبوں میں مثبت اصلاحات جاری ہیں، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ وسیع تر اور توسیعی پروگرام میں شامل ہونے کےلیے پر عزم ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے اقتصادی آؤٹ لک پر جے پی مورگن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے زرعی شعبے کی کارکردگی، مہنگائی کے دباؤ میں کمی، مستحکم شرح مبادلہ، کم ہوتے تجارتی خسارے پر گفتگو کی۔

محمد اورنگزیب نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے وزراء اور گورنرز کی ملاقات میں بھی شرکت کی۔

وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران پاکستان کو چیلنجز سے نمٹنے میں آئی ایم ایف اور دیگر بینکوں کی مدد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نیٹ وسیع کرنے، حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کی کوششیں جاری ہیں۔