مارکیٹ فیس زیادہ وصول کرنے کا نوٹس لیا جائے ،کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن

April 18, 2024

کوئٹہ(پ ر)آل بلوچستان نیشنل فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کمیشن ایجنٹس ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ہزارگنجی کے سرپرست اعلیٰ سردار سرور خان بڑیچ۔چیئرمین مصطفی خان اچکزئی۔سینئر وائس چیئرمین لالا نور محمد بڑیچ۔وائس چیئرمین جمال الدین اچکزئی،صدر حاجی رفو گل بڑیچ،سینئر نائب صدر حاجی جلیل احمد اچکزئی،نائب صدر ملک محمد نواز شاہوانی،جنرل سیکرٹری حاجی شیر علی بنگلزئی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری حاجی عبدالحکیم کاکڑ،پریس سیکرٹری حاجی عبدالباری بڑیچ،فنانس سیکرٹری محمد رمضان بڑیچ،سالار اعلیٰ حضرت علی کاکڑاور دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھکیدار مارکیٹ فیس،کم بھتہ زیادہ وصول کر رہا ہے۔مارکیٹ فیس کچھ اجناس پر فی 100 کلو گرام پہلے 1روپیہ 50 پیسے اور پھل اور سبزی پر 2روپے 50پیسے فی 100 کلوگرام تھا۔اس شیڈول کے مطابق سالانہ 6کروڑ 50 لاکھ ٹھیکہ تھا۔اب 1روپیہ 50 پیسے والے اجناس کو 54 روپے فی 100کلو گرام اور 2روپے 50پیسے والے اجناس کو 27 روپے فی 100 کلو گرام کیا گیا ہے ۔ریٹ 36 گنا اور 11گنا بڑھ گیا لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ٹھیکہ نہیں بڑھا اس ٹینڈر میں مارکیٹ کمیٹی کو کم از کم 90 کروڑ کے لگ بھگ کا نقصان ہو رہا ہے دوسری جانب ٹھکیدار اضافی شیڈول سے بھی کئی گناہ زیادہ مارکیٹ غنڈا ٹیکس وصول کر رہا ہے ہے اس بارے میں محکمہ زراعت بلخصوص مارکیٹ کمیٹی بالکل خاموش ہے محکمہ زراعت مارکیٹنگ اور مارکیٹ کمیٹی کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے۔ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ ،ڈی جی نیب،وزیراعلیٰ بلوچستان،گورنر بلوچستان،چیف سیکرٹری بلوچستان،سیکرٹری زراعت ،حکومت بلوچستان،ڈی جی زراعت (توسیعی) اورڈائریکٹر اکنامکس اینڈ مارکیٹنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھکیدار کے ناروا ظلم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔